Home / اسلام آباد / اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزارت خارجہ اس معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم سے فوری رابطے کرے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزارت خارجہ اس معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم سے فوری رابطے کرے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر وزارت خارجہ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے رابطے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ اور حکومتی بیانیے کو موثر بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ مشیر خزانہ نے کور کمیٹی کو بتایا کہ مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں جلد کنٹرول میں آجائیں گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزارت خارجہ اس معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم سے فوری رابطے کرے۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے