تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اردو سپیکنگ یونین موریشس کی جانب سے غالب کی آفاقیت کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا

اردو سپیکنگ یونین موریشس کی جانب سے غالب کی آفاقیت کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا

پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمّد عمر) اردو سپیکنگ یونین موریشس کے زیر اہتمام سفارتخانہ ہند براۓ موریشس کے اشتراک سے اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کی علمی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دو روزہ سیمنار ورلڈ ہندی سیکریٹریٹ میں بعنوان "غالب کی آفاقیت” منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں بھارت اور دیگر ممالک سے آۓ ہوۓ مہمانوں نے اپنے تحقیقاتی مقالہ جات پیش کیے جبکہ مقامی ادبی، علمی، سماجی، سیاسی اور اردو کے فروغ کے لئے کوشاں افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ موریشس ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جہاں پر بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان میں سے ایک اردو زبان بھی ہے، اردو کی بات کی جاۓ تو موریشس میں بہت مختصر تعداد میں مقامی افراد اردو میں ماسٹر کرنے والوں میں شامل ہیں جس میں اقليت خواتین کی ہے، فروغ اردو کے حوالے سے بات کی جاۓ تو موریشس میں آبیناز جان علی کا نام آتا ہے جو اردو زبان کے فروغ کے لئے کوشاں رہتی ہیں، آبیناز جان علی اردو کی مصنفہ، کالم نویس اور شعبہ صحافت سے بھی وابستہ ہیں موریشس سے شائع ہونے والے جریدے صداۓ اردو کی اشاعت اور فروغ میں آبیناز جان علی نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر علامہ اقبال و دیگر شعراء کی شاعری، فلسفے اور ادبی خدمات کے اعتراف میں یہاں ہر سال مسلم لیڈیز کونسل تقریب کا انعقاد کرتی ہیں، اس مرتبہ سفارت خانہ ہند و اردو سپیکنگ یونین موریشس نے "غالب کی آفاقیت” کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کو منعقد کروایا ہے۔ یاد رہے کہ موریشس کی تاریخ میں آج تک کوئی خواتین شاعرہ نہیں گزری ہیں جبکہ مردوں میں بهی شاعروں کی تعداد مختصر ہے۔ اس سیمینار میں بروز جمعہ محفل غزل کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی گلوکار نے مرزا غالب کی غزلیں سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے