Home / اسلام آباد / جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کرنے کے لئے وزارت قانون نے سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی

جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کرنے کے لئے وزارت قانون نے سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اکیس دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کیس اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلے سنانے والے بنچ کا حصہ رہے۔ دونوں فیصلوں میں وقت کے وزرائے اعظم کو نااہل قرار دے کر اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 3 نومبر 2007ء کی ایمرجنسی سے متعلق فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست مسترد کرنے والے بنچ میں بھی شامل رہے۔ اس کے علاوہ وہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کو درست قرار دینے والے عدالتی بنچ کا بھی حصہ تھے۔ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر جسٹس گلزار احمد 22 دسمبر 2019ء کو عہدہ سنبھالیں گے اور فروری 2022ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ کے جج جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے