Home / اہم خبریں / اے وی ایل سی کی دو اور بڑی کا روائیاں۔ کاریں چھیننے والے، چو ری کر نے والے اور چوری و چھینی ہوئی گاڑیوں کو محفوظ راستوں سے لے جا نے والے، 5 انتہائی اہم اور مطلوب ملزمان گرفتار۔ 5 گاڑیاں برآمد

اے وی ایل سی کی دو اور بڑی کا روائیاں۔ کاریں چھیننے والے، چو ری کر نے والے اور چوری و چھینی ہوئی گاڑیوں کو محفوظ راستوں سے لے جا نے والے، 5 انتہائی اہم اور مطلوب ملزمان گرفتار۔ 5 گاڑیاں برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اے وی ایل سی کی دو اور بڑی کا روائیاں۔ کاریں چھیننے والے، چو ری کر نے والے اور چوری و چھینی ہوئی گاڑیوں کو محفوظ راستوں سے لے جا نے والے، 5 انتہائی اہم اور مطلوب ملزمان گرفتار۔ 5 گاڑیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی گڈاپ نے 20 نومبر 2019 کو ملزمان دو لت علی چانڈیو ولد عبدالغنی، نعمت اللہ عرف پرویز ولد عنایت اللہ، تاج محمد کھوسو عرف سائیں ولد نیاز محمد کو جمالی گوٹھ سپر ہائی وے کی طرف سے آنے والے موڑ پر گرفتار کرکے تین گاڑیاں برآمد کرلیں۔ برآمد گاڑیوں میں سوزوکی ہائی روف نمبر سی یو-6327 برنگ سفید جوکہ مقدمہ تھانہ سچل کی سرقہ شدہ ہے۔ کار نمبر اے جے ایم-711 سوزوکی آلٹو برنگ سلور جوکہ مقدمہ تھانہ درخشاں کی سرقہ شدہ ہے۔ کار نمبر بی این ایل-014 ٹویوٹا آلٹس برنگ سلور بر آمد کر لیں۔ دوسری کاروائی میں اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد نے ملزمان علی گوھر شیخ عرف جاگن ولد محمد بچل، ملزم غلام شبیر ولد شیر محمد کو فور کے چورنگی نارتھ نا ظم آباد سے گرفتار کر کے ذیل دو گاڑیاں بر آمد کر لیں۔ کار نمبر یو-0547 ھنڈا سوک برنگ سلور جوکہ مقدمہ تھانہ گلبرگ کی سرقہ شدہ ہے، سوزوکی ہائی روف نمبر سی یو-1569 برنگ سفید جوکہ مقدمہ الزام نمبر تھانہ گلبہار کی سرقہ شدہ ہے۔ ملزم دو لت علی چانڈیو ولد عبدالغنی پہلے بھی پانچ 5 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم دو لت علی چانڈیو مورخہ 23 اکتوبر 2019 کو ایک واردات جس میں گاڑی نمبر بی پی آر-675 ٹویوٹا کرولا برنگ گرے ماڈل 2019 مبینہ ٹاؤن کے علاقے سے چھینی گئی تھی کی واردات میں بھی ملوث ہے جسکی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔ ملزم دو لت علی چانڈیو چوری اور چھینی ہوئی گاڑیاں بلوچستان کے خریداروں کو بیچتا ہے۔ ملزم نعمت ا للہ عرف پرویز ولد عنایت اللہ، ملزم عبد الرسول عرف کلیم بھٹو عرف صاحب کا دست راست ہے۔ جسکو اے وی ایل سی نے مو رخہ 25 اکتوبر 2019 کو گرفتار کرکے مورخہ 23 اکتوبر 2019 کو چھینی ہوئی دو گاڑیاں برآمد کیں تھیں، ملزم نعمت اللہ عرف پرویز ولد عنایت اللہ گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران کور گاڑی چلاتا ہے اور چھینی ہوئی گاڑی کو مقام پر پہنچا کر ملزمان کو لے جاتا ہے۔ ملزم تا ج محمد کھوسو عرف سا ئیں ولد نیاز محمد، ملزم نعمت اللہ کا ساتھی ہے اور سال 2018 میں دونوں ملزمان کورے کار نمبر اے ٹی ایف-120 تھانہ سچل سے چوری کرکے لے جانے کے مقدمہ میں ساتھ ہی جیل گئے تھے۔ ملزم علی گوھر شیخ عرف جاگن ولد محمد بچل انتہائی مطلوب کار چو ر اور اے وی ایل سی میں پہلے بھی دو مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔ سال 2010 میں آخری مرتبہ گرفتار ہوکر اب تک کاریں چوری کرنے کے باوجود گرفتاری سے بچتا رہا ہے۔ ملزم غلام شبیر ولد شیر محمد،ملزم علی گوھر شیخ عرف جاگن ولد محمد بچل کا دست راست ہے اور اسکے ساتھ ہونے کی وجہ سے ابتک گرفتار نہیں ہوا ہے۔ دونوں ملزمان گاڑیاں بلوچستان کے خریداروں کو فروخت کرتے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے