Home / اہم خبریں / سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید بیماری کی حالت میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی وفاقی حکومت کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ نوید بھٹی

سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید بیماری کی حالت میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی وفاقی حکومت کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ نوید بھٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید بیماری کی حالت میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی وفاقی حکومت کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے مرد حر آصف علی زرداری کو حکومت کے سامنے جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت سابق صدر کو علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے۔ بدھ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سمیت ملک کے کروڑوں عوام کو سخت تشویش ہے۔ سخت بیماری کی حالت میں سابق صدر کو حکومت کی جانب سے طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ہی ان کے لیے کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے۔ آصف علی زرداری مختلف امراض میں مبتلا ہیں جس کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں نے انتقامی سیاست کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے سابق صدر کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ میاں نواز شریف کی طرح آصف علی زرداری کے لیے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور اس بورڈ کی ہدایت کی روشنی میں ان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروررت اس امر کی ہے کہ آصف زرداری کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جائے۔ نوید بھٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے پارٹی قیادت کی ہدایت پر نیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے