Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں انڈین و دیسی گٹکے برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں انڈین و دیسی گٹکے برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں انڈین و دیسی گٹکے برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود دیھ 333، فیڈر شاخ لنک روڈ موری، حبیب کوٹ سم نالہ موری اور وارڈ نمبر 5 کوٹ غلام محمد شہر میں کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں، گٹکا فروش ملزمان بنام محمد بخش کھوسو، محمد یوسف خاصخیلی اور اعجاز قائمخانی گرفتار، جبکہ ملزم بنام حارث عرف مانیہ فرار، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے اور 11 کٹے (540 پیکٹ) انڈین ساختہ سفینا گٹکا برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مددگار: انچارج 15 مددگار کی غریب آباد تھانے کی حدود نزد این کے پمپ عمرکوٹ روڈ کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام سیف الرحمن عرف سیفو ملک گرفتار جبکہ ملزم لاریب فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد کٹے (200 پیکٹ) انڈین ساختہ سفینا گٹکا برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے
میں درج، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے