کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی میں نیو کراچی اندسٹریل ایریا پولیس کی کامیاب کاروائی۔ بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والوں سے لوٹ مار اور گھروں میں گھس کے وارداتیں کرنے والا 5 رکنی ڈکیٹ گروہ گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں نور محمد عرف واجد ولد عبد الغفور، محمد عثمان عرف اوچھ ولد مدد علی۔ صدام عرف نعمان ولد سومر۔ میوہ خان ولد برکت علی اور شبیر احمد ولد شاہین خان شامل ہیں۔ ملزمان رات کے وقت لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر واردات کرتے تھے جہاں سے کیش، موبائل فون، زیورات لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے مزید یہ ملزمان جو لوگ بینک سے کیش لیکر نکلتے تھے ان کو بھی لوٹتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ زیادہ تر یہ لوگ تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے / سہراب گوٹھ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے دوران گرفتاری برآمدگی میں ایک ضرب ماوزر بمعہ 3 راؤنڈ زندہ، 3 ضرب ٹی ٹی پستول بمعہ 8 راؤنڈ، ایک ضرب نائن ایم ایم پستول بمعہ 4 راؤنڈ زندہ، دو سرقہ شدہ موٹر سائیکل جوکہ تھانہ گلبرگ اور تھانہ شاہراہ نور جہاں کی سے چھینی گئیں تھیں برآمد ہوئی ہیں، 9 عدد چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے، ملزمان تھانہ سہراب گوٹھ اور تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں جن کو مدعیان نے واضح طور پر شناخت بھی کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
![]()