Home / اہم خبریں / وزیر اعظم کی جانب سے دین گروپ کے ونڈ پاور پراجیکٹ کی منظوری قابل تحسین ہے، متبادل توانائی ہی اس شعبے کا مستقبل ہے، ایس ایم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ شیخ عمر ریحان صدر کاٹی

وزیر اعظم کی جانب سے دین گروپ کے ونڈ پاور پراجیکٹ کی منظوری قابل تحسین ہے، متبادل توانائی ہی اس شعبے کا مستقبل ہے، ایس ایم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ شیخ عمر ریحان صدر کاٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان، سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے دین گروپ کے ونڈ پاؤر پراجیکٹ کی منظوری کا خیر مقدم کیا اور چیئرمین دین گروپ و سرپرست اعلیٰ کاٹی ایس ایم منیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ دنیا میں متبادل توانائی ہی اس شعبے کا مستقبل ہے اور اس میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر اور دین گروپ پاکستان میں ایک معتبر نام ہیں، ان کی سرمایہ کاری سے اندرون و بیرون ملک سرمایہ کار بھی اس جانب متوجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح ثابت کیا ہے۔ شیخ عمر ریحان نے اس اہم پیش رفت پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ اور چیئرمین دین گروپ کو مبارک باد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح دین گروپ توانائی کے شعبے میں بھی اپنی مثالی قومی خدمات کی نظیر قائم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ونڈ پاور پراجیکٹ کی منظوری کی تقریب میں دین گروپ کے ڈائریکٹرز ایس ایم فرہاد اور فواد جاوید بھی موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے