میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ریلوے انتظامیہ کی بے حسی، اور میرپورخاص کی عوام کی ریلویز کے ساتھ وفاداری، جس طرح دنیا کے ہر ادارے میں موسم سرما اور موسم گرما کا ٹائم تبدیل ہوتا ہے اسی طرح ہمارے وطن عزیز میں بھی ہوتا آرہا ہے، ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی، بے حسی اور میرپورخاص کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں سا سلوک کا منہ بولتا ثبوت یہ بھی ہے کہ موسم سرما میں میرپورخاص سے چلنے والی کسی بھی ٹرین کا ٹائیم تبدیل نہیں کیا گیا، موسم سرما کی ٹھٹھرتی صبح میں بھی کراچی کے لیئے مہران ایکسپریس کا ٹائم وہ ہی صبح 5 بجے رکھا گیا ہے، واضع رہے کہ میرپورخاص کی کسی بھی ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود میرپورخاص کی عوام کا مہران ایکسپریس کے ساتھ وفاداری کا ثبوت اس تصویر سے نمایاں نظر آرہا ہے، ریکارڈ گواہ ہے کہ 10 سال بعد سعد رفیق کے دور میں مہران اور شیخ رشید کے دور میں بحال ہونے والی شاہ لطیف ایکسپرس کے لیئے میرپورخاص کی عوام کا رش اس ٹھنڈ میں بھی موسم گرما کی طرح بدستور رواں دواں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے انتظامیہ سے میرپورخاص کی عوام کا مطالبہ ہے کہ دونوں ٹرینز کا موسم سرما کے مطابق وقت تبدیل کیا جائے، اور ٹکٹس کی سیل کو مد نظر رکھتے ہوئے صاف ستھری بوگیوں میں بھی اضافہ کیا جائے، تاکہ عوام اپنی فیملیز کے ساتھ ریل کے شاہی سفر سے لطف اندوز ہوسکیں۔
![]()