میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) یوم عالمی مزدور ڈے پر میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی عمرکوٹ سے لاہور فروخت کرکے لاہور بھیجے جانے والے خواتین بچوں سمیت 25 مزدوروں کو حفاظتی تحویل میں لیکر عدالت میں پیش کردیا گیا- عمرکوٹ کے علاقے ہیر آباد شیو مندر کے رہائشی اقلیتی اوڈ برادری کے چھ بچوں چھ خواتین سمیت 25 افراد کو لاہور کے بٹھے مالک نے چھ لاکھ میں مقامی وڈیرے سے خرید کر لاہور لیکر جارہا تھا تو میرپورخاص کے علاقے میں گھر پر اطلاع پر محمودآباد پولیس نے کاروائی کرکے تمام مزدوروں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر محمود آباد تھانے میں رکھا رات دیر تک مزدا ڈرائیور مزدوروں کو خریدنے والے اسماعیل کھوکھر کے خلاف پرچہ داخل نہی کیا جا سکا.آج تمام مزدوروں اور گرفتار ملزمان کو چھٹی کے دن بیٹھنے والے خصوصی مجسٹریٹ فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا گیا-
![]()