پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور زلمی کے زیر اہتمام زلمی فورس کلیوال لیگ کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا۔ ڈسٹرکٹس اور ڈویژنل سطح پر پہلے دن 48 ٹیمیں ان ایکشن ہوںگی، میچز کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 105 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 56 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، صوبے بھر میں ابتدائی راؤنڈ کے بعد مین راؤنڈ پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد ہوگا، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کلیوال زلمی لیگ کے انعقاد کا مقصد پورے خیبر پختونخوا میں کرکٹ کا فروغ ہے، اور شہروں کے ساتھ ہر ڈسٹرکٹ، ڈویژن، گاؤں دیہات میں نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کریں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ پورے پی ایس ایل کی پاکستان آمد کے موقع پر خیبر پختونخوا میں جشن کا آغاز ہے۔
![]()