Home / اہم خبریں / کراچی میں پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم کے اندر انڈین ایئر فورس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی ڈمی نصب کردی گئی

کراچی میں پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم کے اندر انڈین ایئر فورس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی ڈمی نصب کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم کے اندر انڈین ایئر فورس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی ڈمی نصب کردی گئی ہے۔ ابھی نندن کی ڈمی دیکھ کر جہاں پاکستانیوں نے اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سراہا ہے تو وہیں بھارتی آگ بگولہ ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالتے نظر آرہے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانی میڈیا اور برانڈز نے ابھی نندن اور اْن کے چائے کے کپ کا غلط استعمال کیا ہے۔ رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرح نظر آنے والے شخص کو ہاتھ میں کپ لیے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈمی پر بنی ہوئی ابھی نندن کی تصویر رواں سال 27 فروری کو لی گئی تھی، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور نا صرف ان کا مگ 21 طیارہ تباہ کیا تھا بلکہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی زندہ پکڑ لیا تھا۔ پاک فوج نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیا بلکہ یکم مارچ کو اس کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے