Home / اہم خبریں / ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کلاچی۔ شہداء کے ورثاء سے ملاقات۔ بلندی درجات کیلئے دعا

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کلاچی۔ شہداء کے ورثاء سے ملاقات۔ بلندی درجات کیلئے دعا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فیروز شاہ کا دورہ کلاچی۔ شہداء کے ورثاء سے ملاقات۔ بلندی درجات کیلئے دعا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیروز شاہ نے گزشتہ روز بروز منگل تحصیل کلاچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کلاچی سرکل فضل سبحان بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دوران آر پی او نے چند روز قبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے دو کانسٹیبلان محمد بلال اور محمد یوسف کے ورثاء سے ملاقات، شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا اور ورثاء کو ہر قسم کی امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء ﷲ جلد ہی اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے دہشتگردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرات مندانہ کاروائیوں کی وجہ سے دہشتگرد عناصر اپنے خاتمے کے قریب ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی اس طر ح کی بزدلانہ دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے والے چند گنے چنے افراد کو بھی ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے پولیس چوکی ٹکواڑا اور جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور چوکی انچارج ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ کو دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے پر فوری معطل کرکے پولیس لائن بھیج دیا اور ساتھ ہی کوارٹر گارڈ کرنے کا حکم دیا اور غفلت کا مرتکب پاتے ہوئے اس کے خلاف مزید محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کیئے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی اور غفلت نہ برتنے کے حوالے سے زبانی اور تحریری طور پر گاہے با گاہے حکم نامے جاری کیئے جاتے ہیں مگر وہ اہلکار جو کہ آفسران بالا کے احکامات پر عمل پیرا نہیں ہوتے جس کے باعث وہ اپنا یا کسی دوسرے کے نقصان کا موجب بنتے ہیں ایسے اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور ساتھ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ جو بھی اہلکار اپنی ڈیوٹی میں غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرے اس کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کی رپورٹ افسران بالا کو بھی فوری طورپر بھجوائی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے