Home / اہم خبریں / میرپورخاص ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون سمیت چار افراد جاںبحق

میرپورخاص ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون سمیت چار افراد جاںبحق

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈگری میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل اور منی ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈگری ہسپتال منتقل کیا، حادثے کا شکار افراد کا تعلق اسلام کوٹ سے ہے، پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے