تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ریئرایڈمرل زبیر شفیق نے پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی

ریئرایڈمرل زبیر شفیق نے پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی

لاہور ( ویب ڈیسک) ریئرایڈمرل زبیر شفیق نے پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل زبیر شفیق پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب تعینات کئے گئے ہیں، کمانڈر سینٹرل پنجاب کی تبدیلی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے کمانڈر سنٹرل پنجاب کا چارج لیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، قبل ازیں وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے