کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کتے کے کاٹنے کے واقعیات میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پاگل کتے نے 3 افراد کو کاٹ لیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، علاقہ مکینوں نے علاقے میں فوری طور پر کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ واقعہ رات گئے پیش آیا جس میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 3 شہری زخمی ہو گئے۔علاقے کے رہائشی بزرگ کے مطابق مذکورہ پاگل کتے کے حملے سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچے اسکول جانے کے لیے یا خواتین گھروں سے باہر نکلتی ہیں تو یہ پاگل کتا ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ بزرگ نے یہ بھی بتایا کہ یہ پاگل کتا خاص طور پر رات گئے گھروں کو لوٹنے والے علاقہ مکینوں کو اپنے حملے کا شکار بناتا ہے۔
![]()