Home / اہم خبریں / ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلادالنبیؐ کے روایتی جلوس انتہائی عقیدت و احترام مذہبی جوش وخروش سے نکل کر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوۓ

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلادالنبیؐ کے روایتی جلوس انتہائی عقیدت و احترام مذہبی جوش وخروش سے نکل کر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوۓ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلادالنبیؐ کے روایتی جلوس انتہائی عقیدت و احترام مذہبی جوش وخروش اور شان و شوکت سے نکل کر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے۔ عید میلادالنبیؐ کے سلسلے کا پہلاعظیم الشان جلوس ڈیرہ شہر میں ڈسٹرکٹ تنظیم والجماعت کے زیر اہتمام گزشتہ روز صبح آٹھ بجے حق نواز پارک سے نکالا گیا۔ جسکی قیادت ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت کے حافظ عبدالمجید گوگا خیل نے کی۔ اس موقع پر خواجہ حافظ عبدالقیوم، قاری محمد امیر معاویہ، مولانا غلام فرید، حاجی محمد امین لالہ جانی، مفتی عبدالواحد قریشی، قاری محمد اسلم، حافظ محمد شاہد، محمد جاوید فاروقی، ملک مشتاق ڈار اور اشفاق احمد چغتائی سمیت ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عظیم الشان جلوس میں شرکت کی۔جلوس کے شرکاء نعت خوانی اور حمد باری تعالٰی پیش کرتے رہے جبکہ علماء کرام و مقررین شان نزول رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسوة رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام بنی نوح انسانی کی دنیاوی و اخوی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواپنی زندگیوں میں شامل کرلیں کیونکہ اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات ہے۔ کوئی مسلمان اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک اسکا بھائی اسکی زبان اور ہاتھ سے محفوظ نہ ہو۔ عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عظیم الشان جلوس اپنے روایتی راستوں توپانوالہ چوک گھاس منڈی، رحیم بازار، کلاں بازار اور چوگلہ سے ہوتا ہوا میدان حافظ جمال مسلم بازار ڈیرہ میں دوپہر بارہ بجے اختتام پزیر ہوا۔جلوس کے راستوں میں سبیل کا اہتمام کیا گیا جبکہ میدان حافظ جمال میں خیرات تقسیم کی گئی۔ بعد ازاں وہاں ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے