نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ پولیس کی تاریخی کامیابی دو ہفتے سے کم مدت میں نوشہرہ کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا معمہ حل۔ 7 کروڑ 62 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد۔ ملزم گرفتار۔ ڈی آئی جی مردان پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ سوات سرامکس شیدو کے مالک سید اظفر عل ناصر نے 25-10-2019 کو اکوڑہ پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ بمعہ اہل و عیال چند دن کیلئے کراچی گئے تھے۔ واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور گھر کی چھت اور دروازوں کے تالے توڑ کر 9 کروڑ 72 لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات چوری کرے لے گئے ہیں۔ وقوعہ اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر، ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی اکوڑہ اور فرانزک انوسٹی گیشن یونٹ کے اراکین موقع پر پہنچے ڈی آئی جی مردان محمد نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس نے سائینسی اور تکنیکی بنیادوں پر کیس کی تفتیش کی اور 9 دن کے مختصر وقت میں ملزم کو ٹریس کرلیا۔
تفتیش کے دوران سوات سرامکس فیکٹری کے 200 سے زائد ملازمین کی چانچ پڑتال کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی۔ فنگر پرنٹ اور موبائیل ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصلی کیا گیا۔ مورخہ 04-11-2019 کو ملزم مظہر مغل ولد مقبول مغل سکنہ مظفرآباد کشمیر گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تمام حقائق اُگل دئیے اور اقرار جرم کرلیا۔ ملزم 6 ماہ پہلے تک مدعیان کے گھر میں چوکیداری کرتا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر 1 کروڑ 45 لاکھ روپے نقد، ڈیڑھ لاکھ ریال، 80 ہزار امریکی ڈالر، 1 لاکھ درہم اور 3 کروڑ 74 لاکھ مالیت کے زیورات برآمد کر لئے۔ برآمد شدہ مال مسروقہ کل مالیت 7 کروڑ 62 لاکھ بنتی ہیں۔ جو نوشہرہ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور خیبر پختونخوا کی چند بڑی برآمدگیوں میں سے ایک ہے۔
![]()