Home / اہم خبریں / جنوبی وزیرستان میں مسلح نقاب پوش وانا حسن گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھالے گئے مالیت ایک کروژ بیس لاکھ بتائی جا رہی ہے

جنوبی وزیرستان میں مسلح نقاب پوش وانا حسن گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھالے گئے مالیت ایک کروژ بیس لاکھ بتائی جا رہی ہے

جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ) مسلح نقاب پوش وانا حسن گودام سے 23 بوری چلغوزے پوش اٹھالے گئے۔ ملسح نقاب پوش رات بارہ بجے گودام کی دیوار کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تھان کر خاموش کرا دیا۔ مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل بھی چھین لیے۔ ملسح افراد نے ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکے تاجروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ لوٹے ہوۓ چلغوزے کی قیمت ایک کروژ بیس لاکھ بنتی ہے۔ گودام مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکوؤں کو جلد نہ پکڑا گیا تو ہم وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے، نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے