Home / اسلام آباد / کرتار پور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی، یاتریوں سے 9 اور 10 نومبر کو فیس نہیں لی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

کرتار پور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی، یاتریوں سے 9 اور 10 نومبر کو فیس نہیں لی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، 98 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن ہے، امریکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیاء کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے، پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہے، بابا گرو نانک کے جنم دن پر پاکستان نے کرتار پور آنے والے یاتریوں کیلئے خصوصی پیکج بنایا ہے، یاتریوں کیلئے ویزہ، 10 روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور 20 ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے، پاکستان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کرے گا، پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا ہے، بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کرتار پور راہداری ایک مخصوص ایریا ہے، جو بھی سیکھ یاتری کرتار پور آئیں گے وہ اسی دن واپس چلے جائیں گے، کرتار پور راہداری آنیوالے سکھ یاتری کسی اور علاقے میں نہیں جاسکیں گے، نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے