میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سانحہ تیزگام ٹرین میں شہید ہونے والے 24 شہداء کی میتیں گذشتہ رات رحیم یارخان پنجاب سے میرپورخاص سندھ پہنچیں جو ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ اور صوبائی وزیر ہری ر ام کشوری لال کے فرزند کرن کمار نے وصول کیں لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا بعد ازاں شہداء کی نمازِ جنازہ میرپورخاص کے مختلف گراؤنڈ اور علاقوں میں الگ الگ ادا کی گئیں، تفصیل کے مطابق صبح 9 بجے 5 شہداء کی نماز جنازہ مہاجر کالونی گراؤنڈ میں، صبح 10 بجے 7 شہداء کی نمازجنازہ سٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن گراؤنڈ میں، صبح 10:30 بجے 6 شہداء کی نماز جنازہ کھپرو اسٹینڈ گراؤنڈ میں اور صبح 11:30 بجے 2 شہداء کی نماز جنازہ چاندنی چوک میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص سید عطااللہ شاہ کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، سیشن جج میرپورخاص سہیل محمد لغاری، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص ڈویژن سوائی خان چھلگری، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر انوارالدین کھتری، علماء کرام، حافظ صاحبان، روینیو اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین، شہداء کے ورثاء اور عام لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، نمازجنازہ میں شہداء کی مغفرت بلند درجات ورثاء کو صبر و جمیل عطا کرنے کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک ضلع انتظامیہ کو میرپورخاص کے 31 شہداء کی میتیں ملیں ہیں جبکہ اب تک ملنے والی معلومات کے مطابق 18 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ شہداء کے ورثاء سے ضلع انتظامیہ ہرممکن تعاون کررہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
![]()