تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جمشید خان مروت نے ریجنل ہیڈ (ای او بی آئی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمشید خان مروت نے ریجنل ہیڈ (ای او بی آئی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اسسٹنٹ کلکٹر گریڈ ون جمشید خان مروت نے پشاور میں ریجنل ہیڈ/ اسسٹنٹ کلکٹر گریڈ ون (ای او بی آئی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ قبل ازیں وہ ریجنل ہیڈ ایبٹ آباد بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے باعث پیشہ وارانہ مہارت رکھنے کے علاوہ ایک انتہائی محنتی، ایماندر اور ملنسار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی انتھک شبانہ روز محنت سے بہت جلد ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنے ادارے اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران اپنے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے صنعتی اداروں میں کام کرنے والے بزرگ پنشنرز کے لیے بھی قومی سطح پر ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہوا ہے (جس کا لفظی معنیٰ بڑھاپے میں مراعات کا ادارہ ہے) جو صنعتی اور کاروباری اداروں میں ساٹھ سال کی عمرتک خدمات انجام دینے والے ملازمین کو پنشن دیتا ہے جس سے ان بوڑھے پنشنرز کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں معمولی مدد ملتی ہے یہ ملازمین اپنے ادارے کی طرف سے ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں ادارہ اپنی طرف سے اور ملازم کی تنخواہ سے ماہانہ ای او بی آئی کو ماہانہ کنٹری بیوشن کرتا ہے اس طرح ساٹھ سال کی عمر کو پہنچنے والے رجسٹرڈ ملازمین کو ای او بی آئی کی طرف سے ماہانہ پنشن ملتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے