Home / اہم خبریں / ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آتشیں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، چھتوں پر کھڑا ہونے، غیر قانونی پارکنگ، ہوائی فائرنگ اور اشتعال انگیز بینر آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے

ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آتشیں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، چھتوں پر کھڑا ہونے، غیر قانونی پارکنگ، ہوائی فائرنگ اور اشتعال انگیز بینر آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے خصوصی احکامات کے تحت آتشیں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، چھتوں پر کھڑا ہونے، غیر قانونی پارکنگ، ہوائی فائرنگ اور اشتعال انگیز بینر آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی جانب سے اس بارے میں جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت لگا ئی گئی یہ پابندی 8 نومبر2019 سے 12 نومبر 2019 تک نافذالعمل رہے گی اور اس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے