میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ پی ایس 86 جوهی حلقہ کی فتح عوام کی ہوگی، جوہی تعلقہ کی عوام پی ٹی آئی امیدوار کو کامیاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ پاکستان تحریک انصاف سٹی صدر وقار خان کمانگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا پی ایس 86 جوهی حلقہ پر پہلے بھی لیاقت علی جتوئی نے کام کیا ہے اب بھی لیاقت علی جتوئی اور پی ٹی آئی حکومت بنیادی مسائل حل کرینگے مزید کہا پیپلز پارٹی نے 13 سال میں جوہی کی عوام کا پانی بند کر کے یزیدیت دور کو تازہ کر دیا ہے جوہی کی عوام کو التماس ہے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دے کر انقلاب لائیں مزید کہا الیکشن کمیشن پولنگ کے دن فوج کو تعینات کرے انہوں نے کہا نوجوان مایوس نہ ہوں، پی ٹی آئی نوجوانوں کی پارٹی ہے وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، ہم پی ٹی آئی کی قیادت سے مطمئن ہیں انشاءاللہ 7 نومبر پر جوہی میں حق سچ کی فتح ہوگی پی ٹی آئی امیدوار امداد لغاری کامیاب ہوگا۔
![]()