کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے محکمہ موسمیات حکومت پاکستان کی طرف سے "کیار” طوفان کے الرٹ کے پیش نظر ابراہیم حیدری سب ڈویژن و سمندر کے قریب علاقوں کے ریڑھی اور چشمہ گوٹھ کے متاثرہ علاقوں کا اسسٹنٹ کمشنر فاروق سومرو اور مختیار کار ابراھیم حیدری خالد لنڈ، رضوان عباسی اور دیگر کے ہمراہ ذاتی طور پر جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر ملیر اور اسٹنٹ کمشنر ابراھیم حیدری کو فوری طور پر عارضی پناہ گاہ کیمپ بنانے کی ھدایات دی کہ متاثرین کی فوری مدد اور انہیں محفوظ جگہ فراہم کریں۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے چشمہ گوٹھ، دابلا پاڑہ، ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور ابراہیم حیدری کے دیگر متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر ڈی ایچ او ملیر، میونسپل کمشنر ملیر، چیف آفیسر ضلع کونسل کراچی اور ڈی ای او پرائمری ملیر کو واضح ھدایات دیں کہ وہ اپنا اپنا اسٹاف فوری طور پر ان کیمپوں میں فراہم کرکے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔ 4 عارضی پناہ گاہ کا ڈپٹی کمشنر ملیر نے باضابطہ احکامات جاری کرتے ہوئے داؤد عثمان انڈس ریسورس سینٹر ابراہیم حیدری، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول علی محمد بروھی ریڑھی ابراہیم حیدری، سٹیزن فاؤنڈیشن اسکول ریڑھی ابراہیم حیدری اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بھینس کالونی نمبر 5 لٹھ بستی ابراہیم حیدری میں قائم کئے گئے ہیں جہان پر انہیں کھانا، صحت اور گرم کپڑے وغیرہ بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
![]()