تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ داخلہ سندھ نے کے دفعہ 144 کے تحت کراچی ڈویژن، ٹھٹہ اور بدین اضلاح کے سمندر اور ساحل پر نہانے، کشتی رانی اور مچھلی کا شکار کرنے پر 5 نومبر 2019 تک فوری پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ سندھ نے کے دفعہ 144 کے تحت کراچی ڈویژن، ٹھٹہ اور بدین اضلاح کے سمندر اور ساحل پر نہانے، کشتی رانی اور مچھلی کا شکار کرنے پر 5 نومبر 2019 تک فوری پابندی عائد کردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعہ دفعہ 144 (6) سی آر پی سی کے تحت کراچی ڈویزن، ٹھٹہ اور بدین اضلاح کے سمندر اور ساحل پر تیراکی / نہانے، کشتی رانی اور مچھلی مارنے کے سلسلے میں 5 نومبر 2019 تک فوری پابندی عائد کرد ی ہے۔ سی آر پی سی کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کواس سلسلے میں شکایت درج کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ سیکشن 188 پی پی سی کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا بھی اختیار دیا ہے۔ کمشنر کراچی نے اس سلسلے میں ایک خط لکھ کر شرقی اور مرکزی عربین سمندر میں مذکورہ طوفان کے متعلق آگاھی دی تھی کہ کراچی ڈویزن کی حدود میں سمندر اور ساحل پر تیراکی/ نہابے، کشتی رانی اور مچھلی۔ مارنے پر پابندی کا اطلاق کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے