تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں ٹیکس ریٹرن جمع کروانے سے متعلق آگاہی ورک شاپ کا انعقاد

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں ٹیکس ریٹرن جمع کروانے سے متعلق آگاہی ورک شاپ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں ٹیکس ریٹرن جمع کروانے سے متعلق آگاہی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں چیف کمشنر آر ٹی ٹو ایف بی آر بدرالدین قریشی، ڈپٹی کمشنر حیات عمر ملک اور اداروں میں فری انکم ٹیکس ریٹرن سروس فراہم کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کارساز کے سی ای او محمد جعفر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ چیف کمشنر ایف بی آر بدر الدین کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا پیچیدہ اور مشکل عمل ہے۔ کم آمدنی والے تنخواہ دار طبقے کے لئے ایف بی آر نے "آسان ٹیکس ایپ ” متعارف کرایا ہے جس کے آسان اور سادہ طریقہ کار کے زریعہ کوئی بھی شخص کسی کی مدد لئے بغیر باآسانی اپنا ٹیکس ریٹرن خود ہی فائل کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حیات عمر ملک نے صحافیوں کو ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کا طریقہ کار سمجھاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کرانی پڑتی ہے جو نہایت ہی آسان ہے، بنیادی معلومات پر مشتمل فارم پر کرنے پر ایک کوڈ ای میل اور دوسرا ایس ایم ایس کے زریعے موصول ہوتا ہے جسے فارم پر درج کرنے سے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں ٹیکس ریٹرن فائل کیا جاتا ہے، رواں سال سے تنخواہ دار طبقے کو ویلتھ ٹیکس کی تفصیلات نہیں بتانی پڑے گی بلکہ صرف اپنی آمدنی، اخراجات اور مجموعی اثاثوں کی مالیت بتانی ہوگی۔ وہ افراد جن کی آمدنی کا نصف سے ذائد تنخواہ پر مشتمل ہے انکے لئے بہت ہی سادہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ فارم میں درج معلومات کے مطابق اگر صارف واجب العدا ٹیکس سے ذائد ٹیکس بھرتا ہے تو وہ اسے کلیم کرنے کا حقدار ہوتا ہے۔حیات عمر ملک کے مطابق لون یا گفٹ کی صورت میں ہونے والی آمدنی اور اثاثے پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ ورک شاپ کے اختتام پر کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن، نائب صدر محمد رضوان بھٹی، سیکریٹری انفارمیشن طارق عزیز، پریس کلب کے خازن راجہ کامران اور ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر سینئر ممبر کے یو جے محمد علی نے مہمانوں کو روایتی اجرک پیش کی، طارق ابوالحسن نے ایف بی آر کے افسران اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ محدود آمدنی اور دیگر پیچیدگیوں کے باعث ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کو سنجیدگی سے لیتا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ کے باعث صحافی اب باآسانی اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے، ورکشاپ کے بعد صحافیوں نے اپنا ٹیکس ریٹرن بھی فائل کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے