تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس پی نے اورنگی ٹاؤن سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سمیت متحدہ قومی موومنٹ کی مزید 3 پتنگیں کاٹ دیں

پی ایس پی نے اورنگی ٹاؤن سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سمیت متحدہ قومی موومنٹ کی مزید 3 پتنگیں کاٹ دیں

کراچی (نوپ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تین پارلیمینٹیرین پی ایس پی میں شامل، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پاک سرزمین پارٹی عام انتخابات میں سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کرے گی۔ پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی مزید 3 وکٹیں گرادیں، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے 3 پارلیمینٹیرین نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شامل ہونے والے عوامی نمائندوں میں محبوب عالم، محمد کامران اور سیف الدین خالد شامل ہیں۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 ساتھی ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کرے گی۔ خیال رہے کہ محبوب عالم کراچی کے حلقے این اے 242 سے رکن قومی اسبلی منتخب ہوئے جب کہ سیف الدین خالد پی ایس 94 اور محمد کامران پی ایس 111 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے