تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہمارا معاشرہ اپنی روایات اور ثقافت چھوڑ کر غیروں کی تلقید کررہا ہے نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب جبکہ والدین لاپرواہی کررہے ہیں۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف جبران خان

ہمارا معاشرہ اپنی روایات اور ثقافت چھوڑ کر غیروں کی تلقید کررہا ہے نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب جبکہ والدین لاپرواہی کررہے ہیں۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف جبران خان

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہمارا معاشرہ اپنی روایات اور ثقافت چھوڑ کر غیروں کی تلقید کررہا ہے نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب جبکہ والدین لاپرواہی کررہے ہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی اسلام آباد ریجن جبران خان کا دوسرے سیو بکوٹ والی بال ٹورنامنٹ میں عوام علاقہ اور کھلاڑیوں سے خطاب فیوچر کئیر فاؤنڈیشن کے انیس ممتاز عباسی اور ان کی ٹیم کی دعوت پر منشیات سے انکار کے موضوع پر آگہی مہم کے سلسلے میں اے این ایف کے جبران خان نے کہا کہ پہلے گاؤں اور شہروں میں شام کے اوقات میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے تھے اسکے بعد رات کے کھانے پر پورا خاندان ایک ساتھ ہوتے والدین کو بچوں کے بارے میں معلوم ہوتا تھا کہ انکی سرگرمیاں کیا ہیں اور اب موبائل اور نشہ آور اشیاء کے بڑھتے ہوئے استعمال نے معاشرے کو تباہ کر دیا نوجوان نسل اپنی زمہ داریاں چھوڑ کر عارضی سکون کے لیے ان چیزوں کا سہارا لیتے ہیں جبران خان نے کہا کہ ہماری فورس ہر وقت ہر جگہ آپکی مدد کے لئے تیار ہے آپ منشیات فروشوں کی نشاندہی ہماری ہیلپ لائن پر کریں جس ریجن کے بارے میں ہوگی وہاں سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی منشیات فروشوں کے ٹاؤٹ اور ساتھی سن لیں کہ انکو ہر جگہ ڈھونڈ کر قانون کے حوالے کریں گے مقامی افراد ایسے ناسوروں کے خلاف ہر اس فورم خواہ پولیسں ہو ہمارا ادارہ ہو یا کوئی اور انکا ساتھ دیں اور ہمارے ملک کے قیمتی اثاثہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے میں کردار ادا کریں انہوں نے فیوچر کئیر فاؤنڈیشن بکوٹ کی تعریف کی کہ جس طرح یہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے میں کردار ادا کر رہے ہیں ہماری جہاں بھی ضرورت ہوگی سیمینار ہوں واک ہو یا منشیات فروشوں کو پکڑنا ہم آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر کرنل (ر) ممتاز عباسی، مشتاق عباسی پرنسپل (ر) اعجاز عباسی، علی عباسی، نوید اکرم عباسی، راشد عباسی بلدیاتی ممبران سردار الیاس عباسی، اسکار عباسی شمس، ریاض عباسی، ناظم مہتاب، انجم عباسی، شوکت ارباب عباسی، عثمان عباسی، درویش عباسی، سردار مختیار عباسی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر فیوچر کئیر فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین انیس ممتاز عباسی نے چئیرمین سید عارف شاہ اور تمام ٹیم ممبران کی طرف سے مہمان خصوصی جبران خان اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کاوش پر انکا ساتھ دیا اور منشیات فروشوں سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے