راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پرانی دشمنی پر راجن پور میں ملزمان نے اندھا دھند کلاشنکوف کے فائر کرکے دن دہاڑے دو بھائیوں کو قتل۔ ایک کو شدید زخمی کر دیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ شہر میں قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ شہر میں خوف و ہراس کا سماں۔ تفصیلات کے مطابق صبح سویرے پرانی دشمنی پر گوپانگ اقوام کے نوجوانوں نے پیشی پر راجن پور پر رکشہ پر جانے والے تین کھوسہ اقوام کے نوجوانوں پر اس وقت کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی جب وہ راجن پور انڈس روڈ پر گریڈ اسٹیشن کے قریب شہر میں داخل ہو رہے تھے۔ ملزمان کی فائرنگ سے دو حقیقی بھائی محبوب احمد، شوکت حسین ولد گانمن خان قوم کھوسہ سکنہ کوٹلہ دیوان کو قتل کردیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے غلام یاسین شدید زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور شفٹ کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور شفٹ کر دی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کرکے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی تاہم ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہو چکے ہیں۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر ہدایت اللہ خان نے موقف میں بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں ملزمان کے گھروں پر گرفتاری کے لیے روانہ کر دی ہیں جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔
![]()