کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ اعلمپین حنیف خان / ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کملیکس کراچی میں منعقد ھوگا،سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کے مطابق بدھ کے روز ساڑھے تین بجے سہہ پہر منعقد ہونے والے اس نمائشی ہاکی میچ میں کے ایچ اے بلیو اور کے ڈی اے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، اس میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل ہونگے جبکہ اس میچ میں میزبانی کے فرائض معروف کمنٹیٹر ریاض الدین نبھائیں گے۔ اس میچ کو ایمپائرز سبطین رضا، عرفان طاہر اور فیصل اسماعیل سپروائز کرائیں گے، اس ایونٹ کے آرگنائزر سینئر ناب صدر کے ایچ اے ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال، عبدالحسیم خان ہونگے جبکہ ڈائٰریکٹر سپورٹس ایاز منشی بطور کوارڈینیٹر ہونگے۔ اولمپین حنیف خان اولمپین سمیع اللہ خان، سابق کوچ قومی ہاکی ٹیم ابو ذر امراؤ سمیت کے ایچ اے ممبران اور عہدیداران شرکت کرینگے۔
![]()