رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) رحیم یارخان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں خاتون اسکول ٹیچر کے خلاف 12 سالہ بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جناح پارک رحیم یار خان کے رہائشی زوہیب احمد نے تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان میں مقدمہ درج کرایا۔ مقدمے کے اندراج کے لیے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ (ث) نامی لیڈی ٹیچر نے اس کے بھائی 12 سالہ(ف) کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور اس سے زیادتی کی متعدد بار اس کی ویڈیو بناکر بلیک میل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
![]()