کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ساؤتھ ایشین انڈر 16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ٹیم منگل کو کراچی سے نیپال کے لئے روانہ ہوگئی، چیمپیئن شپ 18 تا 22 اکتوبر کھیلی جائے گی، چیمپین شپ میں پانچ ممالک پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستان چیمپیئن شپ میں چار میچز کھیلے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 19 اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا میچ بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا، 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے، زینب شجاعت پاکستان سائیڈ کی کپتان اور مہرین ساگر ان کی نائب ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں ماہین علیم، زمما سلطانی، مومل خورشید، ایمان رحمان، لائبہ ذوالفقار، شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، زینب راحیل، اممہ انیب، دینہ زاہد اوراقراء شفیق شامل ہیں، شازیہ یوسف اور نیشا سلطان بالترتیب کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ہیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں قومی اسکواڈ کے سربراہ ہیں، قبل ازیں فیڈریشن کے نومنتخب سکیریٹری گوہر رضا و دیگر عہدیداروں نے ٹیم کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔
![]()