میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن، درجنوں ڈائریکٹ اور نادہندگان کے کنکشن منقطع، بجلی چوری کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ایکسین سید مختار شاہ۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ڈویژن میرپور خاص کے انجینئر سید مختار شاہ نے ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی غلام نبی ملک نے اپنی ٹاسک فورس کے ہمراہ اچانک میرواہ گورچانی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں ڈائریکٹ اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیئے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسین سید مختار شاہ نے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوری میں ملوث صارفین اور حیسکو اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے بقایاجات فلفور ادا کریں تاکہ بجلی کی فراہمی بلا کسی تعطل کے جاری رہے۔
![]()