Home / اہم خبریں / گزشتہ ماہ ستمبر میں میرپورخاص پولیس نے 3 اشتہاری ملزمان، 23 روپوش مفرور ملزمان، 2 ڈکیٹ، 1 اسٹریٹ کرمنل و دیگر جرائم میں ملوث 189 ملزمان گرفتار کیے

گزشتہ ماہ ستمبر میں میرپورخاص پولیس نے 3 اشتہاری ملزمان، 23 روپوش مفرور ملزمان، 2 ڈکیٹ، 1 اسٹریٹ کرمنل و دیگر جرائم میں ملوث 189 ملزمان گرفتار کیے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گزشتہ ماہ ستمبر میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز کا جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہا۔ ماہ ستمبر کے دوران میرپورخاص پولیس کی ٹارگیٹڈ آپریشن کی کارکردگی درج ذیل ہے۔ 3 اشتہاری ملزمان، 23 روپوش مفرور ملزمان، 2 ڈکیٹ، 1 اسٹریٹ کرمنل و دیگر جرائم میں ملوث 189 ملزمان گرفتار۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف 2 کیسز داخل 2 ملزمان گرفتار 2 پسٹل اور 9 راؤنڈز برآمد۔ منشیات فروشوں کے خلاف 32 کیسز داخل 31 منشیات فروش گرفتار، 2,940 گرام چرس، 4 بوتل انگلش شراب اور 1611 لیٹر کچی شراب برآمد۔ جواریوں اور سٹے بازوں کے خلاف کاروائی 2 کیسز داخل، 15 سٹے باز جواری 880 کیش اور سٹے کی بکوں سمیت گرفتار۔ مضر صحت مین پوری و گٹکا کے 66 کیسز داخل، 71 ملزمان گرفتار، 17,286 مضر صحت گٹکے، 1020 مین پوری اور 39,450 انڈین گٹکے برآمد کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے