میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ولی اللہ دل کا ضلع میرپورخاص کا دورہ، تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام مکمل ہونے والے تھانہ جات کا افتتاح۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ولی اللہ دل نے ضلع میرپورخاص کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے تھانہ غریب آباد، تعلقہ اور ڈگری کا تعمیراتی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر تینوں تھانوں کا افتتاح کیا، دوران افتتاح ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے، جس کے بعد انہوں نے مکمل ہونے والے تعمیراتی و تزئین و آرائش کےکام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش و تعمیراتی کام کا مقصد تھانے کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ عوام میں پولیس کا امیج بہتر بنانا ہے تاکہ تھانے آنے والے ہر سائلین پر پولیس کے مثبت اثرات مرتب ہوں، بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ولی اللہ دل کی سربراہی میں میرپورخاص رینج آفس میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع میرپورخاص کی امن و امان و مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بعد از جائزہ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، جرائم کے خاتمے، تفتیش کے لئے ٹیم ورک اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کو کیفر کردار تک پہچایا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ انٹیلی جنس کے نیٹ ورک کو موثر بناکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی جاسکیں۔
![]()