Home / اہم خبریں / ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 50 پاکستانی ایف آئی اے کی تحویل میں، گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا

ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 50 پاکستانی ایف آئی اے کی تحویل میں، گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ سمبڑیال پر ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 50 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے لئے انسانی سمگلروں کو فی کس دس دس لاکھ روپے دے کر ترکی پہنچے تھے کہ ترک پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا بعدازاں انکو نجی ائرلائن کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سمبڑیال پر دی پورٹ کردیا جہاں پر پہنچتے ہی ایف آئی اے نے انہیں گرفتارکرلیا اورمزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے