سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ سمبڑیال پر ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 50 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے لئے انسانی سمگلروں کو فی کس دس دس لاکھ روپے دے کر ترکی پہنچے تھے کہ ترک پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا بعدازاں انکو نجی ائرلائن کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سمبڑیال پر دی پورٹ کردیا جہاں پر پہنچتے ہی ایف آئی اے نے انہیں گرفتارکرلیا اورمزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا۔
![]()