Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم و حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو رعایتی فیسوں پر تعلیمی سہولیات مہیا کرنے سے متعلق پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ

میرپورخاص پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم و حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو رعایتی فیسوں پر تعلیمی سہولیات مہیا کرنے سے متعلق پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آئی جی سندھ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص پولیس کے شہداء کے بچوں کے لئے مفت تعلیم و حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے رعایتی فیسوں پر تعلیمی سہولیات مہیا کرنے سے متعلق پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ پولیس کے شہید اہلکاروں اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لیے اہم قدم اٹھا لیا، اس حوالے سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایسشن کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، دوران اجلاس اسکولوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات کے ساتھ حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کو رعایتی فیسوں پر تعلیمی سہولیات دیئے جانے پر غور کیا گیا، جس کے بعد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایسشن کی جانب سے شہید پولیس اہل کاروں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے، جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 30 سے 50 فی صد رعایتی فیس پر داخلہ و تعلیمی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم دینا ہوگی تاکہ وہ ملک اور معاشرے کی ترقی و خوش حالی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے