سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈسکہ میں پسرور بائی پاس کے قریب ناکہ لگا کر لوٹنے والے دو مسلح ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، عمر رسیدہ ڈاکو ساتھی ڈاکو کے ہمراہ مسلح ہوکر ناکہ لگا کر لُوٹ مار کر رہے تھے ڈاکوؤں نے ہسپتالوں میں کھانا سپلائی کرنے والی گاڑی کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص زخمی کردیا۔ شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کرخوب درگت بنا ڈالی۔ ڈاکوں کے شہریوں کے ہاتھوں درگت بننے کی فوٹیج نوپ نیوز نے حاصل کرلی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا زخمی شخص کو 1122 کے عملہ نے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا ہے جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایک ڈاکو کا تعلق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں وریو سے ہے جبکہ دوسرے ڈاکو کا تعلق پسیہ گاؤں سے ہے۔ جبکہ پولیس کے مطابق ڈکیٹی اور اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں ملوث پسیہ کا رہائشی بابا ارشد اور وریو کا رہائشی اشرف نے دوران ڈکیٹی پنجاب کالج کے سامنے ریٹارڈ فوجی تاج دین کو زخمی کر دیا تھااور انہیں موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا ڈکیٹ بابا ارشد کے مطابق وہ عرصہ 20 سال سے وارداتیں کررہا ہے اور ایک پولیس ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے کے جرم میں 13 سال 2 ماہ کی قید کاٹ کر حال ہی میں رہا ہوا تھا۔
![]()