Home / اہم خبریں / پولیس کی ملی بھگت سے شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف سامنے آگیا

پولیس کی ملی بھگت سے شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف سامنے آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں نوسر باز گروہ سرگرم، پولیس کی ملی بھگت سے شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف، درجنوں متاثرہ شہری منظر عام پر آگئے، متاثرہ شہریوں کا نوسرباز گروہ اور اس کے سرغنہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ سنیئر سول جج ڈیرہ کی عدالت کے محرر رانا محمد الیاس اور علاقہ کوکار کے رہائشی حافظ سید ابوبکر شاہ نے میڈیا سے گفتگوکے دوران انکشاف کیا کہ تھانہ صدر کے علاقہ کوکار کے رہائشی عمران عرف منا ولد فلک شیر ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورتا ہے جبکہ درحقیقت کوئی نوکری وغیرہ نہیں ہوتی۔ جب لوگ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ پولیس کی ملی بھگت سے ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمات درج کروا دیتا ہے اور ان کو مختلف طریقوں اور حربوں سے بلیک میل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوسرباز لوگوں کو کہتا ہے کہ وہ محکمہ پولیس میں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی مجھے مکمل آشیر باد حاصل ہے اور ان کے ساتھ میرے قریبی تعلقات ہیں لہذا میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر میں موجود محرر اور تفتیشی افسر سمیت دیگر پولیس اہلکار اس نوسرباز گروہ سے ملے ہوئے ہیں اور اس کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے الٹا شکایت کرنے والے کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔ رانا محمد الیاس کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کے نوکری کے عوض میرے سے نو ہزار جبکہ کوکار کے رہائشی حافظ ابو بکر سے اپنی ماں کی بیماری کا بہانے چوبیس ہزار روپے وصول کرچکا ہے۔ اسی طرح دیگر افراد صداقت شاہ سکنہ مندھراں سیداں سے بیس ہزار، نعمان شیخ سکنہ کوکار سے چودہ ہزار، پٹواری پرویز سے پچاس ہزار، ماہی خان بلوچ سے اٹھارہ ہزار، میانی کریانہ سٹور سے بارہ ہزار سمیت دیگر درجنوں افراد سے بھاری رقوم بٹور کر ہڑپ کرچکا ہے۔ انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے نوسرباز شخص اور اس کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے