ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں کلینکل لیبارٹریز نے غریب مریضوں کی کھال اتارنا شروع کر رکھی ہے۔ کسی بھی لیبارٹری کے باہر میڈیکل ٹیسٹ کا نرخنامہ آویزاں نہیں ہے کسی بھی لیبارٹری پر ایک ریٹ مقرر نہیں ہے ہر میڈیکل لیبارٹری پر من مانے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ شہر میں تمام کلینکل لیبارٹریز کے مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے ریٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد رقم ہرگز وصول نہیں کریں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیکل لیبارٹریز کے پیتھالوجسٹ کی بجائے میڑک فیل سٹوڈنٹ کلینکل ٹیسٹ کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں جبکہ لیبارٹریز کے باہر پتھالوجسٹ کے نام کی تختی آویزاں ہوتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان لیبارٹریز مالکان کے خلاف موثر انداز میں کاروائی کرے اور تمام لیبارٹریز مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ریٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں اور ریٹ انٹر نیشنل لیول کی لیبارٹری آغا خان، شوکت خانم اور الشفاء انٹرنیشنل لیبارٹریز کی بجائے مقامی سطح کی لیبارٹریز کے حساب سے کم ریٹ وصول کرے۔
![]()