کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقہ بلدیہ یوسف گوٹھ میں مدرسہ عثمانیہ کی چھت گرنے کے نتیجہ میں9 طلباء زخمی ہو گئے۔ صبح جب مدرسہ میں تدریس کا عمل جاری تھا تو چھت کا ایک حصہ طلباء کے اوپر آگرا جس کے نتیجہ میں 9 طلباء زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کی عمریں آٹھ سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ زخمی طلباء کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی طلباء کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
![]()