Home / اہم خبریں / سیہون شریف میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے سندھ  کے اکثر دیہی علاقے آج بھی تعلیم کے زیور سے محروم ذمے دار کون ؟

سیہون شریف میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے سندھ  کے اکثر دیہی علاقے آج بھی تعلیم کے زیور سے محروم ذمے دار کون ؟

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں مسائل کے امبار انتظامیہ غیر متوجہ
سیہون شریف میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے سندھ  کے اکثر دیہی علاقے آج بھی تعلیم کے زیور سے محروم ذمے دار
سیہون شریف کا قریبی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ٹنڈو شہبازی بنیادی سہولیات سے محروم  نا بجلی نا پانی نا مکمل چار دیواری-  تفصیلات کے مطابق سیہون تحصیل میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول ٹنڈو شہبازی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ہیڈ مسٹریس افروز چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے  کہا کے اسکول میں کوئی سہولیات نہیں ہیں متعدد بار  ٹی او سمیت اعلی’ افسرران کو اسکول کے مسائل حل کرنے کے لئے درخواستیں دیں ہیں لیکن  کسی بھی حکومتی اعلی’ افسران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا- اسکول میں اساتذہ کے لئے کرسیاں تک نہیں ہیں جس کے باعث بوائز اسکول سے اساتذہ کے لئے کرسیاں لی گئی جبکہ طلباء کے لئے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے بیٹھنے کے لئیے چئیر لیں جبکہ اسکول کے لئے ایس ایم سی فنڈ ہوتا  یے جس سے اسکول کے معمولی اخراجات کئے جاتے ہیں جو کے گزشتہ 4 سالوں سے نہیں ملا  لیکن پھر بھی ٹنڈو شہبازی گرلز پرائمری اسکول میں تعلیم جاری ہے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسکول کی چار دیواری بھی مکمل نہیں جس کے بائث اسکول کے باہر عام لوگوں کی آمد رفت سے اسکول میں بچوں کی تعلیم سخت متاثر ہوتی ہے انہوں نے اعلی’ تعلیمی افسران سے ایک مرتبہ پھر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ نئے منتخب ٹی ای او گرلز پرائمری اسکول زرین اوٹھو نے رابطہ کرنے پر بتایا  کے ایس ایم سی فنڈ اور اسکول بائونڈری کے مسائل جلد حل ہونگے تعلیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائےگی- اسکول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے


سیہون شریف میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے سندھ  کے اکثر دیہی علاقے آج بھی تعلیم کے زیور سے محروم ذمےدار کون ؟ فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے