جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) تکمیل ﺍﯾﻣﺎﻥ ﺣﺐ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ ﺍﻭﺭ یقین محکم سے ﮨﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ الله ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﷺﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﻭ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮨﮯ- ﻣﻠﺖ اسلامیہ ﮐﯽ ﻓﻼﺡ ﻭ ﺑﻘﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻥ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﻠﻨﺪﯼ ﮐﮯ لئے ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻡ ﺍﺳﻮۂ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ ﮐﻭ ﺍﭘﻧﺎ ﻃﺮﺯ حیات بنائیں- ﺫﮐﺭ الہی غذائی ﺭﻭﺡ ﺍﻭﺭ اطمینان ﮐﺍ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮨﮯ سلسلہ عالیہ توحیدیہ ﮐﮯ سالانہ عالمی ﺍﺟﺘﻤﺎﻉ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺭ محفل میلاد ﺷﺮﯾﻑ ﺍﻭﺭ سیرت ﮐﺍﻧﻔﺮﻧﺲ سے سلسلہ عالیہ توحیدیہ شیخ ﻏﻼﻡ ﺭﺳﻮﻝ ﺷﺎﮨﺩ مدظلہ ﮐﺍ خصوصی ﺧﻄﺎﺏ حضور ﺳﺮﻭﺭ ﮐﺍﺋﻨﺎﺕ نے اپنی ﺑﻌﺜﺖ ﻣﺒﺎﺭﮐﮧ ﮐﺍ ﻣﻘﺼﺪ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﺧﻼﻕ کو بتایا ’’مھجے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لئے ہی بھیجا گیا ہے‘ آپ پر ﺍﷲ ﮐﺍ ﻓﻀﻞ ﻋﻆﯿﻡ ﮨﮯ- آپ کا ﺍﺧﻼﻕ حمیدہ ﺍﺗﻨﺎ اعلیٰ ﮨﮯ ﮐﮧ آپ ﮐﻭ ﺍﺧﻼﻕ جمیلہ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺻﻔﺎﺕ پر خاص ﺗﺴﻠﻂ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ ﺁﭖﷺ رحمت العالمین ﺁﭖ ﷺ شفیﺍﻟﻤﺬبنین، ﺁﭖ ﷺ ﺍﻓﻀﻞ ﺍﻻنبیاء ، سید ﺍﻟﻤﺮسلین ﺍﻭﺭ ﺳﺮﺩﺍﺭ السالکین ﮨﯿﮟ ﺍﺏ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﭘﯿﺩﺍ ﮨﻭﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻡ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺟﻦ ﮐﮯ لئے ﺣﻀﻮﺭ ﺍﻗﺪﺱ ﮐﻭ ﺍﺳﻮۃ ﺣﺴنہ یعنی ﺍﺧﻼﻕ ﺣﺴنہ ﮐﺍ مکمل نمونہ ﺑﻨﺎﮐﺭ بھیجا ﮔﯿﺍ ﺁپ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﺍﻭﺭ اتباع ﮐﮯ حوالے سے ہم ﮐﮩﺍﮞ ﮐﮭﮍ ﮮ ﮨﯿﮟ ؟ لیہذا ﮐﮯ امتی ہونے ﮐﮯ ﻧﺎﻁﮯ سے فرقہ ﻭﺍﺭﯾﺕ ﻭﻋﺪﮦ خلافی ، جھوٹ، تکبر، ﺍﻧﺎ ﭘﺳﻨﺪﯼ ، ﺑﺨﻞ ، عیب جوئی ﺍﻭﺭ غیبت وغیرہ ﮐﺍ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻮﻣﻦ مومنہ کیساتھ ﺩﻭﺭ ﮐﺍ ﻭﺍﺳﻂﮧ بھی نہیں ﮨﻭﻧﺎ چاہیے ﺟﺲ ﮐﮯ ﺍﺧﻼﻕ عالیہ بہترین ہونگے اس سے ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻗﺮﺏ الہی ﺍﻭﺭ معرفت ﻭ حکمت نصیب ﮨﻭﮔﯽ ﺍﻭﺭ اپنے ﺭﺏ ﮐﯽ ﻣﻌﺮﻓﺖ ﻭ حکمت ﮐﮯ بغیر ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻭ نہ ﺍﷲ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻗﺪﺭ ہوتی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ نہ ہی اپنے ﺧﺎﻟﻖ ﻭ مالک ﮐﯽ۔ ﺍﺱ لئے ہمیں چاہیے ﮐﮧ ﮨﻡ اپنے ﻣﺤﺴﻦ ﻭ مالک حقیقی ﮐﻭ پہچانتے ہوۓ اس ہی ﮐﮯ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭ ﺍﻭﺭ شکر ﮔﺯﺍﺭ ﺑﻨﺪﮮ ﺑﻦ جائیں ﺍﻭﺭ اپنے ﭘﯿﺍﺭﮮ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺭﯾﻡ، ﺳﺮﮐﺍﺭ ﺩﻭ ﻋﺎﻟﻢ ، ﻓﺨﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩﺍﺕ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻒﯽﷺ ﮐﮯ ﺍﺧﻼﻕ اعلیٰ کو اپنائیں ﺟﻮ سچائی، ﺍﯾﻣﺎﻧﺪﺍﺭﯼ، ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ، ﺗﺪﺑﺮ ﻭ ﻓﺮﺍﺳﺖ ، ﺛﺎﺑﺖ قدمی ، ﺟﺮﺃﺕ ﻭ بہادری، حیاء ، ﺧﻮﻑ ﺧﺪﺍ، ﻋﻔﻮد ﻭ ﺩﺭﮔﺯﺭ، رحمدلی، ﺯﮨﺩ ﻭ ﺗﻘﻮﯼ، ﺳﺎﺩﮔﯽ، ﺷﻔﻘﺖ، ﺻﻠﺢ پسندی ،ﺿﺒﻂ ﻭ ﺻﺒﺮ، ﻁﮩﺍﺭﺕ ﻭ ﭘﺍﮐﯿﺯﮔﯽ. ﻋﺪﻝ ﻭ ﺍﻧﺼﺎﻑ ، ﻗﻨﺎﻋﺖ ﻭ فیاضی، ﻧﺮﻡ مزاجی، ﻭﻋﺪﮮ ﮐﯽ ﭘﺍﺑﻨﺪﯼ ، ﮨﻣﺪﺭﺩﯼ ﺍﻟﻐﺮﺽ ﮨﺭ ﺍﺱ خوبی سے ﻣﺰﯾﻥ ہوں ﺟﻮ ﺍﷲ ﮐﻭ ﭘﺳﻨﺪ ﮨﮯ۔ ان خیالات ﮐﺍ ﺍﻅﮩﺍﺭ ﻣﻌﺮﻭﻑ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭ، مفکر ﺍﻭﺭ سسلہ عالیہ توحیدیہ ﮐﮯ الشیخ قبلہ ﻏﻼﻡ ﺭﺳﻮﻝ ﺷﺎﮨﺩ نے سسلہ عالیہ توحیدیہ ،ﻧﻘﺸﺒﻨﺪﯾﮧ ﮐﮯ سالانہ عالمی ﺍﺟﺘﻤﺎﻉ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺭ محفل میلاد ﺷﺮﯾﻑ اور سیرت ﮐﺍﻧﻔﺮﻧﺲ سے خصوصی ﺧﻄﺎﺏ کرتے ہوۓ ﮐﯿﺍ ۔ انہوں نے کہا کہ ﺣﻀﻮﺭ ﺳﺮﻭﺭ ﮐﺍﺋﻨﺎﺕ ﷺ ﮐﯽ ﺍﺻﻞ فضیلت ﺍﻭﺭ انسانیت ﭘﺭ ﺳﺐ سے بڑا ﺍﺣﺴﺎﻥ ﺩﯾﻥ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ تکمیل ﮨﮯ ﺟﺲ ﭘﺭ ﻋﻤﻞ کرنے سے کوئی بھی شخص دنیا و آخرت میں کامیاب اور اپنے خدا کا مقبول اور محبوب ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻦ سکتا ﮨﮯ- تکمیل دین دراصل ﻣﻌﺮﺍﺝ انسانیت ﮐﺍ ﻣﻨﺸﻮﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻭ ﺣﻀﻮﺭ نبی ﺍﮐﺭﻡ ﷺ کے وسیلے سے ﻋﻄﺎ ﮨﻭﺍ۔ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻧﺒﻮﺕ ﻭ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﭘﺭ ﺗﻮ ﺗﻤﺎﻡ انبیاء ﻋﺎﻟﻢ ﺍﺭﻭﺍﺡ ﮨﯽ میں ﺍﯾﻣﺎﻥ ﻻﭼﮑﮯ ﺍﺏ ﺍﮔﺭ ﯾﮩﻭﺩ ﻧﺼﺎﺭﯼ ﯾﺍ ﺩﯾﮕﺭ ﺍﻗﻮﺍﻡ ﺩﯾﻥ ﺍﺳﻼﻡ میں ﺷﺎﻣﻞ ہونے سے شرماتی ہیں تو یہ ان کی بد نصیبی اور حقیقت فراموشی ہے- تقریب کے آخر میں قبلہ غلام رسول شاہد نے عالم اسلام کی یکجہتی، سربلندی، اور ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعا فرمائی
