نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور کرفیو پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے کرفیوکے باعث 80 لاکھ افراد قید کی زندگی گزار رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔
![]()