Home / اہم خبریں / اسرائیلی پولیس کا مقبوضہ بیت المقدس میں نوجوان پر بہمانہ تشدد

اسرائیلی پولیس کا مقبوضہ بیت المقدس میں نوجوان پر بہمانہ تشدد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض صہیونی پولیس نے علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس میں کے ایک نوجوان مرد کو العیساویہ میں بے دردی سے حملہ کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکار فلسطنی نوجوان لیث درویش کو اس کے سر میں شدید ضربیں لگا رہے ہیں۔ اس کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ہیں اور اسے بری طرح زدو کوب کیا جا رہا ہے۔ بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس درویش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ قابض فوج نے دو مہینے سے زیادہ عرصہ میں عیسویہ کے نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلا رکھی ہے جہاں اس مہم کے دوران قابض فوج کے سیکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لیا یا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے