Home / اہم خبریں / کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاںبحق، مجموعی طور پر ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاںبحق، مجموعی طور پر ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاںبحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کا شکار 25 سالہ شہزاد لانڈھی کا رہائشی ہے اور وہ گزشتہ روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جبکہ ڈینگی سے انتقال کر جانے والا دوسرا مریض 31 سالہ محمد عامر صفورہ چوک پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600 سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اسلام آباد میں مزید 59 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 220 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے خطیبوں سے مساجد میں عوام کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے