Home / اہم خبریں / کراچی کی احتساب عدالت میں ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریفرنس کی سماعت، سید مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

کراچی کی احتساب عدالت میں ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریفرنس کی سماعت، سید مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت میں ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں نامزد پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین سید مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسٹیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی شروع کی جاچکی ہے، مصطفیٰ کمال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں تضاد ہے ہمیں ریفرنس کے متعلق مطمئن کیا جائے، دوسری جانب نجی بلڈر زین ملک نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی، عدالت نے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے ملک کی معاشی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا جو دعویٰ تھا اس کے نتائج نظر نہیں آرہے، غیر ملکی سرمایہ کاری ایسے نہیں ہوتی، مقامی تاجر شدید پریشان ہے، صنعتکاروں کو آرمی چیف سے ملاقات کرنا پڑ رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، اس وقت ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، یہ بڑے ہوکر کریمنل بنیں گے اور ملک کو کھوکلا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے