Home / اہم خبریں / کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات! لوٹنے والے خود ہی لٹ گئے

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات! لوٹنے والے خود ہی لٹ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی جس میں لٹنے والے شہری نے رہزن سے موٹرسائیکل چھین لی۔ واقعہ سندھی مسلم سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا، صرف ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔ پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہونے لگا تو شہری نے رہزن کو دھر لیا اور موٹرسائیکل چھین لی۔ بعد ازاں اسے سیکورٹی گارڈز کے حوالے کر کے شہری پولیس کو آگاہ کرنے کیلئے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر موبائل اور نقدی سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رہزن سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016 میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے